ریحام خان سے پہلی ڈرامائی ملاقات کیسے ہوئی؟ شوہر مرزا بلال کا دلچسپ انکشاف

لندن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال نے ان سے ہونے والی پہلی ملاقات سے بتایا کہ یہ ملاقات بہت فلمی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ریحام سے ملاقات اس وقت ہوئی جب ڈکیت ان سے قیمتی بیگ چھیننےکی کوشش کر رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اپنے تیسرے شوہر مرزا بلال کا انٹرویو لینے کی ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں ریحام نے مرزا بلال سے خود سے پہلی ملاقات سے متعلق سوال کیا ،

جس پر مرزا بلال نے ڈرامائی انداز اپناتے ہوئے بتایا کہ “یہ نیویارک کے علاقے میں رات کا وقت تھا، ہلکی سی بارش تھی اور ریحام خان ایک ٹرین سٹیشن پر کھڑی تھیں، ان کے ہاتھ میں غالبا 10 لاکھ کا بیگ تھا”۔” مرزا بلال بیگ کے مطابق اسی دوران 5 سے 6 لڑکوں نے ریحام خان کا بیگ چھیننے کی کوشش کی، میں بھی اسی وقت سٹیشن میں داخل ہوا تھا اور میں نے یہ منظر دیکھتے ہی شرٹ کے بٹن کھولے اور سارے لڑکوں کو پیٹنا شروع کر دیا جس کے بعد آخری جو لڑکا بچا اس نے چھری نکال لی، اسی دوران ریحام کو دھکا لگا اور ٹرین کے ٹریک پر گر گئیں”۔نئے جوڑے کے مطابق یہ حقیقی کہانی ہے تاہم اس کہانی کو شیئر کرنے کے حوالے سے ریحام نے پوسٹ کا کیپشن بھی درج کیا جس میں درج تھا کہ” ناقدین اسے خود سے بنائی ہوئی کہانی قرار دیں گے”۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close