عمران خان کی پارٹی رہنمائوں کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کر دی

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت اور رہنماں کو فوری الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ جمعرات کوزمان پارک لاہور میں وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، سینئر قیادت اور ویڈیو لنک کے ذریعے پنجاب کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے فوری الیکشن کیلیے تیاری کرنے کی ہدایت کی۔

عمران خان نے وزیراعلی پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پر اعتماد میں لیا اور اعتماد کے ووٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر پرویز الہی اور ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے کو تاریخی سرپرائز دیا، ریڈ لائن صرف اللہ کی ذات اور عوام لگا سکتی ہے، اسمبلی توڑنے کے بعد ہم الیکشن کی طرف جائیں گے، بحرانوں کا واحد شفاف الیکشن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close