مصطفیٰ کمال کا بڑا سیاسی فیصلہ، حکمت عملی آج واضح ہو جائے گی

کراچی (پی این آئی) سندھ کے دو بڑے شہروں کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیوایم پاکستان حلقہ بندیوں کے خلاف آج احتجاج کرے گی۔ الیکشن کمیشن نے کراچی و حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نئی ووٹر لسٹ پر کرانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کردی تھی۔احتجاج صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر دوپہرایک بجے شروع ہو گا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور اراکین شامل ہوں گے۔ ؔدوسری جانب چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفی کمال نے ایم کیوایم کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے پی ایس پی رہنما ارشد ووہرا کہتے حلقہ بندیوں کے خلاف ہونے والے احتجاج میں پی ایس پی کارکنان بھرپور شرکت کریں گے اورعنقریب ہم سب ایک ہوں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close