متحدہ عرب امارات پاکستان میں کتنی سرمایہ کاری کرے گا؟

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف 12اور13جنوری کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے،وزیراعظم کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے جبکہ یو اے ای کی پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی متوقع ہے۔منگل کو ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف 12اور13جنوری کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے،

وزیراعظم کو دورے کی دعوت یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان کی جانب سے دی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا یو اے ای کا یہ تیسرا دورہ ہے، اس موقع پر کابینہ ارکان اور اعلیٰ سطحی وفد ہمراہ ہو گا،وزیراعظم یو اے ای کے صدر ،وزیراعظم اور نائب صدر سے ملاقاتیں کریں گے، ،وزیراعظم کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے، یو اے ای پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کرے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close