لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ نون کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی اصلیت سامنے آنے پر لوگ مایوس ہو رہے ہیں، وہ لوگ اپنے لیے نئی پارٹیاں، نئی پناہ گاہیں ڈھونڈ رہے ہیں، جب کسی پارٹی کی مقبولیت کا گراف گرتا ہے تو لوگ نئی پارٹیوں میں جاتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد جس کے پاس حکومت ہے وہی آٹا بحران کے ذمہ دار ہیں،
آٹا بحران کا سوال ان سے کریں، پنجاب میں تبدیلی ضرور ہو گی، الیکشن وقت پر ہی ہوں گے، پنجاب حکومت کے پاس ووٹ پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لے رہے، پرویزالہی ہمارے قریب آئیں اللہ وہ نوبت نہ لائے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان کے مبینہ ڈاکو کو فارغ تو ہونا ہے، اگر تحریک انصاف کے ووٹ پورے ہیں تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیتے، موقع آنے دیں سب کو پتہ چل جائے گا کون کتنے پانی میں ہے، عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد فیصلہ ہو گا کہ پنجاب میں وزیر اعلی کا امیدوار کون ہوگا ، مجھے گنتی نہیں آتی لیکن ہمارے پاس ممبران کی بہت بڑی تعداد ہے۔وزیر دفاع نے کہا پاور شیئرنگ فارمولے کا کوئی علم نہیں، میرے خیال میں اسمبلی کے اندر ہمارے بے شمار بندے موجود ہیں، نوازشریف کی واپسی کسی چیز سے مشروط نہیں، عدالتی معاملات پر کوئی ریڈ لائن کراس نہیں کروں گا، مریم نواز کو پارٹی کا آرگنائزر لگانا اچھی بات ہے، نواز شریف وطن واپس آئیں گے لیکن اس کا پنجاب حکومت کی تبدیلی سے لنک نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں