سابق ارکان اسمبلی سمیت متعدد شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل

اسلام آباد (پی این آئی )بلوچستان میں سابق صدر آصف زرداری کی فتوحات جاری ہیں، سابق ارکان اسمبلی سمیت متعدد شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری پارٹی کو چاروں صوبوں کی زنجیر بنانے کیلئے بھرپور متحرک ہو گئے، بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے بلاول ہاؤس کی طرف اڑان بھر لی،پیپلز پارٹی کو چھوڑنے والے

سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد حسنی، صوبائی وزیر طاہر محمودنے دوبارہ شمولیت اختیار کرلی، بی ایس او کے سابق چیئرمین محی الدین بلوچ اور جمال رئیسانی سمیت بلوچستان کے متعدد رہنماسابق صدر آصف زرداری کے قافلے میں شامل ہو گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بلوچستان عوامی پارٹی کے کئی رہنماؤں نے آصف زرداری سے ملاقات کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close