جنرل فیض حمید کی بیٹی کی شادی، کون کون تقریب میں شریک ہوا؟ حیران کن تفصیلات آگئیں

راولپنڈی(پی این آئی)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی صاحبزادی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں ،تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیا نی اور جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی جبکہ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا بھی موجود تھے۔تقریب میں فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی ، مشاہد حسین سید ، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور صحافی سلیم صافی بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close