جنید صفدر نے سیاست میں انٹری کی خبروں پر خاموشی توڑدی

لاہور( پی این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے نواسے جنید صفدر نے واضح کیا ہے کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں میں کہا وہ صرف اپنے والدین، خاندان اور برداری کی خدمت کے لیے پاکستان آئے ہیں۔جنید صفدر نے کہا میں کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گا اور نہ ہی فی الوقت میری سیاست میں کوئی دلچسپی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں لاہور کی سردیاں بہت پسند ہیں اور وہ یہاں کے اس موسم کو بہت مس کر رہے تھے۔قبل ازیں انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو میں وضاحت کی کہ وہ سیاست میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ وہ برطانیہ میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کل وقتی پاکستان میں مقیم ہوں گے۔فی الحال پاکستان کی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے۔جنید صفدر صرف اپنی والدہ اور خاندان کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پاکستان منتقل ہوئےاور اپنی والدہ کے کام اور خاندانی معاملات میں ان کی مدد کریں گے تاہم سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔گذشتہ روز بتایا گیا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان نے مستقبل میں آباد ہونے کا فیصلہ کر لیا۔جنید صفدر اعوان اپنی اہلیہ عائشہ کے ہمراہ جمعہ کو دوحا سے پاکستان پہنچیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید صفدر اعوان مریم نواز کی سیاست میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔مریم نواز کو حال ہی میں پارٹی میں اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ مریم نواز شریف جنوری کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گی۔

بدھ کوٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی واپسی کا وقت بتاتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سرجری کیلئے لندن سے جنیوا روانہ ہوگئی ہیں، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف بھی مریم نواز کے ساتھ ہیں، مریم نواز جنوری کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس پہنچ کر پارٹی کی چیف آرگنائزر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں