موسم سرما کی تعطیلات کے دوران سکول کھولنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

فیصل آباد (آئی این پی)محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران سکول کھولنے والوں کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا، چھاپہ مارٹیموں کی تشکیل مکمل، محکمہ تعلیم حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے اضلاع کے سی ای او ایجوکیشن کو مراسلہ کے ذریعے پابند کیا ہے کہ وہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولز میں 8 جنوری تک تعطیلات پر عمل کرائیں،

موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کے شیڈول کی خلاف ورزی کرنیوالے سرکاری و پرائیویٹ سکولز کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے،ضلع کے تمام ایجوکیشن آفیسرز اپنے اپنے مراکز میں اچانک چھاپوں کے ذریعے تعلیمی اداروں کی جانب سے خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائیں گے ضلعی و تحصیل مراکز کی سطح پر مختلف چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، چھٹیوں میں اضافے کے شیڈول کی خلاف ورزی کے مرتکب تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کئے جائیں گے اور جرمانہ کیا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close