بنوں میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک سپاہی شہید، 4 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(آئی این پی)ارض پاک پر امن دشمنوں کے ساتھ لڑتے ہوئے پاک فوج کا ایک اور جوان فرض پر قربان ہو گیا جبکہ جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ملک دشمنوں کا سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،

اس دوران 25 سالہ سپاہی محمد وسیم شہید ہو گیا، شہید ہونے والے سپاہی کا تعلق خیر پور سے تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کی ہلاکت اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، ٓئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close