کراچی(آئی این پی) صوبہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے سنہ 2018 سے تنخواہیں لینے والے 19 گھوسٹ اساتذہ کو نوکری سے برطرف کردیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 19 گھوسٹ اساتذہ کو نوکریوں سے برطرف کردیا،ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن لاڑکانہ نے برطرفیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن نے کہا کہ برطرف 19 اساتذہ کا تعلق ضلع شکار پور سے ہے، کارروائیاں وزیر تعلیم سردار شاہ کی ہدایات پر کی گئیں۔ڈائریکٹر کے مطابق برطرف اساتذہ 2018 سے گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈویڑن میں مزید انکوائری چل رہی ہے، گھوسٹ ملازمین کے خلاف مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں