2023میں عمران خان کی تیسری شادی بھی ختم جبکہ اقتدار ملے گا یا نہیں؟ نامور ماہر علم نجوم کی پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

لاہور، اسلام آباد (پی این آئی)ماہر علم نجوم سامعہ خان نے عمران خان کی تیسری شادی کے بارے بھی پریشان کن دعویٰ کردیا ہے اور کہا ہے کہ “ان کی شادی 2023 سے آگے نہیں جا رہی ، چھ ،سات، آٹھ ماہ میں کسی وقت بھی آپ کو نیوز آ جائے گی ”

۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھاکہ عمران خان کا جارحانہ رویہ بھی ان کے لیے مناسب نہیں، یہ انہیں بند گلی کی طرف لے کر جائے گا ، پی ٹی آئی تو ختم نہیں ہوگی لیکن اس میں بہت سارے پریشر گروپس بن جائیں گے. یہاں تک کہ عمران خان کی شادی بھی مجھے خطرے میں نظر آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی آپ نے پچھلے دنوں دیکھا کہ ریحام کی شادی بلال کے ساتھ ہو گئی ، عمران خان سے طلاق کی بھی میں نے پیش گوئی کی تھی اور انہی تاریخوں میں ہوئی ، اب مجھے خان صاحب کی اس تیسری شادی میں بھی خطرہ نظر آ رہا ہے ۔سامعہ خان نے کہاکہ جب بشریٰ بی بی اور عمران خان کا ستارہ دیکھیں تو اس وقت جو حال ہو گیا ہے ، یہی جملہ میں نے ریحام اور جب عمران خان کی شادی ہوئی تب بھی میں نے بولا تھا کہ یہ جوڑی ایسے ہے تو بھی تلوار کے سائے میں ، آج وہی جملہ اس جوڑی کے لیے بول رہی ہوں کہ یہ ایک کنارے پر آ کے کھڑے ہو گئے ہیں ۔میزبان نجم ولی خان نے سوال دہرایا کہ جہاں پر عمران خان اور ریحام خان کھڑے ہوئے تھے آج بشریٰ صاحبہ اور عمران خان صاحب بھی اسی ایج اسی جگہ کھڑے ہو گئے ہیں ؟ ماہر علم نجوم نے جواب دیا کہ خان صاحب کا میرج ہاؤس ایسا ہے کہ جتنا بھی نبھا ہو ابشریٰ بی بی کی استقامت کی وجہ سے ہو گیا کیونکہ خان صاحب اپنے مزاج کے آدمی ہیں، یہ میرج اب مجھے اس سال سے آگے جاتی ہوئی نظر نہیں آ رہی۔ان کامزید کہنا تھاکہ ستاروں کی روشنی میں آئندہ سال بھی عمران خان اقتدار میں نظر نہیں آرہے۔

17 جولائی تک عمران خان کے ستارے مشکل میں ہیں، اس سے آگے سفر شروع ہوگا تو پتہ چلے گا، یہ والا وقت ان کے لیےستاروں کے حساب سے سیف زون نہیں ، خان صاحب کے بارے میں، میں ایک جملہ بولتی ہوں کہ وہ شکست کی توقع نہیں کر سکتے، ان کو اپنی احتیاط کرنی چاہیے، وہ مقبول ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close