پی ٹی آئی کے کن کن اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے رابطہ کیا؟شامت آگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرنے والے پارٹی ایم این ایز کے نام جاننے کیلیے سابق سپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے ۔

سابق سپیکر اسد قیصر کمیٹی میں مزید 4 افراد کو شامل کریں گے ، کمیٹی سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے ساتھ رابطہ کرنے والوں کا تعین کر کے 3 روز میں نام عمران خان کو پیش کرے گی ، دوسری جانب عمران خان نے پارٹی ارکان کو فوری سرکاری رہائش گاہیں بھی چھوڑنے کا حکم دے دیا۔عمران خان نے ہدایت کی کہ ارکان قومی اسمبلی ایک ہفتے کے اندر سرکاری رہائش گاہیں چھوڑ دیں، سرکاری مراعات لینے والے ارکان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close