اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا حکم، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیئے

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اتنے کم وقت میں پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی نہیں دے سکتے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیر داخلہ سے مشاورت کی۔

رابطے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا، الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ سے کل صبح تک پولنگ اسٹیشنز سیکیورٹی پر بات کی۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اتنے کم وقت میں پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی نہیں دے سکتے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے پر مشاورت کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close