اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان کے انتہائی قریبی دوست ذلفی بخاری کا مبینہ نئی آڈیو لیکس سے متعلق کہنا ہے کہ اس دفعہ پہلے سے بھی زیادہ بری ایڈیٹنگ کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔ زلفی بخآری کا کہنا ہے کہ جعلی آڈیوز جیسی حرکت کوئی اخلاق سے گرا ہوا شخص یا حکومت ہی کر سکتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا کہ آڈیو کی فارنزک کے اخراجات میں اٹھانے کو تیار ہوں۔
ذلفی بخاری نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسی جعلی آڈیوز کا مقصد صرف خاندانوں کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں