بلاول بھٹو  نے عمران خان کو آخری وارننگ دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر خارجہ و پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پارلیمان میں آنے کی دعوت دی اور نہ آنے پر سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی۔

 

 

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی کے لیے آخری وارننگ ہے، وہ آئے اور پارلیمان میں بیٹھے، نیب اور الیکشن اصلاحات کا حصہ بنے۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ سلیکٹڈ کیخلاف نیب استعمال ہو، نہیں چاہتے کہ یہ جیل میں بند ہو اور سابق خاتون اول بچوں کے ساتھ وہاں چکر لگائے لہٰذا آخری وارننگ ہے کہ وہ پارلیمان میں آکر کام کرے، ورنہ جنہوں نے اپنا کام کرنا ہے اسے نہیں روک سکیں گے۔ بلاول کا کہنا تھاکہ سلیکٹڈ کو وائٹ ہاؤس نہیں، بلاول ہاؤس کی سازش نے نکالا، امریکی صدر نہیں، جیالوں کی جدوجہد نے گھر بھیجا ہے، پہلی بار کسی وزیراعظم کو فوج یا عدالت کے بجائے پارلیمان نے گھر بھیجا ہے، یہی جمہوریت کا انتقام ہے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ آصف زرداری نے دانشمندی سے جیسے پرویز مشرف کو دودھ سے مکھی کی طرح نکالا ویسے ہی سلیکٹڈ اور اس کے سہولت کار کو نکالا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں