لاہور(پی این آئی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست مقامی وکیل شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم کو گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے خط لکھا گیا لیکن صدر پاکستان اور وزیراعظم نے خط کا جواب نہیں دیا۔آئینی درخواست کے مطابق گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ کے اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، اعتماد کے ووٹ کے لئے 4 سے 7 روز درکار ہوتے ہیں،
گورنر جاری اجلاس میں ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، گورنر پنجاب کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم گورنر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں