طورخم بارڈر پر 3 افغان باشندوں سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد، پہچان سامنے آ گئی

طورخم (پی این آئی) انسداد منشیات فورس کے عملے نے طورخم بارڈر سے افغانستان سے پاکستان پہنچنے والے تین افغان باشندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئین آئس اور دیگر منشیات برآمد کر لی ہیں۔ اس حوالے سے انسداد منشیات فورس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اے این ایف اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی میں منشیات افغانستان سے خیبر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق طورخم بارڈر پر تین افغان باشندوں کے قبضے سے 36 کلو 500 گرام آئس، 8 کلو 580 گرام مشکوک مواد اور 7 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اے این ایف کی جانب سے ملزمان حیدر خان، عصمت اللّٰہ اور ساتھی کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close