ق لیگی رہنما کا شکوہ، ن لیگ والے مصیبت میں پاؤں اور مصیبت سے نکل کر گریبان پکڑتے ہیں

لاہور (پی این آئی) ق لیگ کے سینئر رہنما اور سینیٹر کامل علی آغا نے ن لیگ سے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہمیشہ وعدہ خلافی کرتی ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن والے مصیبت میں ہوتے ہیں پاؤں پکڑتے ہیں، مصیبت سے نکل کر گریبان پکڑتے ہیں۔ ق لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے ہمیشہ کہا ہے کہ عمران خان جب کہیں گے وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ساری رکاوٹیں عبور کر کے عمران خان کے حکم پر عمل کریں۔
کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے اتحادی ہیں، جو وہ کہیں گے ہم کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close