کراچی، پولیس مقابلے اور عوام کے تشدد سے 3 ڈاکو مار دیئے گئے، 4 زخمی

کراچی (پی این آئی) سندھ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں پولیس مقابلے اور شہریوں کے تشدد کے نتیجے میں 3 ڈاکو مار دیئے گئے ہیں جبکہ 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ کراچی پولیس حکام کی جانب سے فراہم کی جانے والی تفصیلات کے مطابق کورنگی نمبر 6 جلیبی چوک کے قریب مقابلے میں پولیس نے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ ملا ہے،جبکہ کورنگی نورانی بستی کے قریب پولیس مقابلے میں سمیر نامی ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم کے قبضے سے بھی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں پولیس مقابلے کے بعد فیصل نامی ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس کے قبضے سے پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 اور گلستانِ جوہر میں رابعہ سٹی کے قریب عوام کے تشدد اور فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close