پی ٹی آئی رہنما کا آصف زرداری کو دولت قومی خزانے میں جمع کرانے کا مشورہ

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما حماد اظہر نے سابق صدر آصف علی زرداری کو اپنی تمام دولت قومی خزانے میں جمع کرانے کا مشورہ دے دیا۔ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ آصف زرداری پیسے اسمبلی ارکان میں تقسیم کرنے کی کوشش میں لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں چاہیے کہ اپنی تمام دولت واپس قومی خزانے میں جمع کرائیں، اللہ سے معافی مانگیں اور اپنی باقی زندگی نیک کاموں میں گزاریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close