چوہدری پرویز الٰہی کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے نمبرز پورے ہیں یا نہیں؟ ایک اور بڑا دعویٰ 

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ارکان کی تعداد پوری ہے اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے تیار ہیں، ہوسکتا ہے کہ 11جنوری سے پہلے اعتما د کا ووٹ لیں، اعتماد کا ووٹ کب لیں گے اس کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

 

 

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اعتماد کا ووٹ لینے کو تیار ہیں، اعتماد کا ووٹ کب لیں گے اس کا فیصلہ عمران خان کریں گے، پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہوسکتا ہے کہ 11جنوری سے پہلے اعتما د کا ووٹ لیں، کوئی پاگل ایم پی اے ہی ہوگا جو اس صورتحال مہں غائب ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی رائے دی عمران خان کا اپنا فیصلہ تھا، سندھ ہاؤس اور اسلام آباد میں جو منڈی لگی وہ سب کو ہپتا ہے، ہمارے بندے توڑنے کیلئے منڈی تو ن لیگ نے لگانی ہے۔ن لیگ نے جو فیصلہ کیا وہ ان کو الٹا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری کوکس نے راضی کیا کہ وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کردیں، اس کی تحقیقات کررہے ہیں، گورنر نے اپنے نجی وکیلوں سے مشورہ کیا تھا۔سیاسی سیٹلمنٹ اسٹیبلشمنٹ کرا سکتی ہے۔

 

 

 

عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بات ہوئی اس کے لئے کمیٹی بنائی ہوئی ہے۔ 2018 میں کئی سیٹوں پر ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم اس ہفتے قومی اسمبلی میں استعفے منظور کروانے جا رہے ہیں،جب بھی استعفوں کا کہتے ہیں اسپیکر چھٹی لے کر بھاگ جاتے ہیں، ہمارے استعفے قبول ہونے چاہئیں تاکہ انتخابات ہوسکیں۔ ہم اس ہفتے قومی اسمبلی میں استعفے منظور کروانے جا رہے ہیں، جب بھی استعفوں کا کہتے ہیں اسپیکر چھٹی لے کر بھاگ جاتے ہیں، ہمارے استعفے قبول ہونے چاہئیں تاکہ انتخابات ہوسکیں، لگتا خفیہ تاریخ طے کرکے اسپیکر کے پاس جانا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close