ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت، 26گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے

اسلام آباد(پی این آئی) سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں 26 گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔ ارشد شریف قتل کیس میں سپیشل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا آٹھواں اجلاس ہوا۔ قتل کیس میں اب تک 26 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جبکہ بدھ کو مزید بیانات قلمبند کرنے کے لیے اہم گواہوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔

 

 

گزشتہ ہفتے ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹرز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور جے آئی ٹی نے میڈیکل عملے سے1 گھنٹے تک سوالات کیے اور میڈیکل بورڈ کا بیان قلم بند کیا تھا۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ڈاکٹرز کی ٹیم سے مکمل شواہد حاصل کر لیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں