پی ٹی آئی کے ایک اور سینئر رہنما نے سابق آرمی چیف جنرل باجوہ کو ٹارگٹ کر لیا

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر سخت تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور اب پی ٹی آئی کے سابق وزیر حماد اظہر اس حوالے سے میدان میں آ گئے ہیں۔ حماد اظہر نے کہا ہے کہ ق لیگ کا جنرل باجوہ سے اپنا تجربہ ہوگا، تحریک انصاف کا باجوہ کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حماد اظہر نے کہا کہ 8 ماہ میں حکومت نے جو حاصل کیا، وہ این آر او ٹو ہے۔ پی ڈی ایم کی 13 جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف کی سیاست پر نواز شریف خوش نہیں ہیں،جو بھی عمران خان کی نا اہلی کے مشورے دیتے ہیں ان کو پاکستان کا مفاد عزیز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی ہمارے ساتھ ہیں اور وہ اسمبلی تحلیل کی سمری لکھ کر دے گئے ہیں، جو تحریک انصاف کو تانگے کی جماعت کہتے تھے آج ٹکٹ کیلئے پیچھے پیچھے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close