حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے بڑا اعلان کردیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے پنجاب اسمبلی توڑنے کے فیصلے کا راستہ روکنے کا اعلان کردیا۔

عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا ہے جس پر اپنے ردِ عمل میں حمزہ شہباز نے کہا “عمران نیازی پاکستان کو سیاسی ومعاشی عدم استحکام سے دوچار کرنےکے مشن پر ہے۔اداروں پر جھوٹے الزامات لگا کر اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔ہر چال کا سیاسی و قانونی جواب دیا جائے گا۔” انہوں نے اعلان کیا ” ہم الیکشن کے لئےہر دم تیار، لیکن ایک شخص کی تسکینِ انا کے لئے اٹھائے قدم کا راستہ روکا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close