اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرابھی تو کام شروع ہوا ہےابھی بات چلے گی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑ دیں گے اور قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان موجود تھے۔لاہور زمان پارک سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ میں شروع ہی سے عمران خان کے فیصلے سے مطمئن تھا، ان کے ساتھ میری پرانی سپورٹ رہی ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ اگلے الیکشن کی کیا سیٹ ایڈجسمنٹ ہوئی؟ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرابھی تو کام شروع ہوا ہے ابھی بات چلے گی۔’ابھی کام شروع ہوا ہے‘، پی ٹی آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سوال پر پرویز الہٰی کا جواب۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں