اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کے پیش نظر عوام کے لیے خصوصی پیکج اور نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وزیراعظم نے مہنگائی کے پیش نظر خصوصی پیکج کی تیاری کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو سابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے ریلیف دینا ہے۔اس کے علاوہ شہباز شریف نے نوجوانوں کے لئے بھی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کی اور نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کے لئے وزارتوں کو ٹاسک دے دیا۔وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ عوام کو ریلیف ،روزگار کی فراہمی پیکج کو اولین ترجیح رکھاجائے۔شہباز شریف نے وزیر اعظم ہائوس میں منعقدہ اہم اجلاس میں وزرا کو ہدایات جاری کیں اور کہا انتہاپسندی، مایوسی، نفرت سے بچا کر نوجوانوں کو مثبت، تعمیری سرگرمیوں کی طرف لانا ہے۔وزیراعظم نے گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی ریلیف کے اقدامات تجویز کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے معاشی مشکلات اپنی جگہ لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔شہباز شریف نے پیکج کی تیاری کے لئے وسائل کی فراہمی،ایڈجسٹمنٹ کے لئے وزیر خزانہ کو ہدایت کردی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں