سینیٹر شپ کے بعد مصطفیٰ نواز کھوکھر کا پیپلزپارٹی کو چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم ترین رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹر شپ کے بعد پارٹی چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا۔ مصطفی نواز کھوکھر نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پارٹی بھی چھوڑ رہے ہیں۔

 

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز نے تصدیق کی کہ انہوں نے سینیٹ سےا ستعفیٰ دیتے وقت پارٹی چھوڑنے کا بھی عندیہ دیا تھا اور اب میں پارٹی چھوڑ رہا ہوں ۔مصطفیٰ نواز کھوکھر نے گزشتہ ماہ سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا ، سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان کی نشست کو خالی قرار دیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close