نوے دن کیوں ملک پر بہت بھاری ہونگے؟ رانا ثنااللہ نے خود ہی سوال کر کے خود ہی جواب دے دیا

اسلا م آباد(آئی این پی)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو الیکشن کی تاریخ لے کر نہیں دے گی،عمران خان نے تنائو میں آکر اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا اور اب پھر سے کہہ رہے ہیں کہ تاریخ دونگا۔ اگر آج ملک نگران حکومت کے ہاتھوں میں آ گیا تو نوے دن ملک پر بہت بھاری ہونگے کیونکہ عمران خان کا ایجنڈہ ملک دشمن ہے اور وہ دیوالیہ کرنے کی طرف لے جانے کی تحریک بھی چلا رہا ہے،

عمران خان کی باتوں سے اسٹیبلشمنٹ یا حکومت پر کوئی دبائو نہیں ہے ،عارف علوی موجودہ ملکی صورتحال میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے نہ ہی عمران خان ان کی بات تسلیم کرتے ہیں۔ بدھ کو ایک نجی ٹی وی کے ساتھ ایک انٹرویو میں رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان کا اسٹیبشلمنٹ پر کوئی دبا نہیں ہے اور اب ان کا حکومت پر بھی کوئی دبا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 17 دسمبر کو تاریخ نہ دیں بلکہ اسمبلیاں توڑیں، صوبائی اسمبلیوں پر انتخابات ہوجائیں گے، قومی اسمبلی سے استعفے دیے تو ضمنی انتخا بات نہیں ہوں گے ۔عمران خان نے تنائو میں آکر اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا اور اب پھر سے کہہ رہے ہیں کہ تاریخ دونگا ۔ عمران خان نے اگر فیصلہ کر لیا ہے تو اسمبلیاں توڑیں ۔ حکومت نے بھی فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم الیکشن کرائیں گے اورجن اسمبلیوں سے جتنے استعفے آئینگے وہاں ضمنی الیکشن کرائینگے ۔ ہم توچاہتے ہیں کہ عمران خان اپوزیشن میں آئیں اور مزہ چکھیں اب تک تو وہ حکومت کے مزے لے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد نیوٹرل نگران سیٹ اپ ہو گا اور 2018 یا رواں سال17 جولائی کے ضمنی انتخابات والی سہولیات میسر نہیں ہوں گی جب کہ ہماری تیاری بھی مکمل ہے اس بار الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرینگے اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) اکثریت حاصل کرے گی ۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے جو استعفے دیے ہیں وہ آکر منظور کروائیں ۔ حکومت قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات نہیں کرائے گی صرف صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کرائے جائینگے ۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر آج ملک نگران حکومت کے ہاتھوں میں آ گیا تو نوے دن ملک پر بہت بھاری ہونگے کیونکہ عمران خان کا ایجنڈہ ملک دشمن ہے اور دیوالیہ کرنے کی طرف لے جانے کی تحریک بھی چلا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی باتوں سے اسٹیبلشمنٹ یا حکومت پر کوئی دبائو نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی مسکین آدمی ہیں وہ موجودہ ملکی صورتحال میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتے ۔ عمران خان کے سامنے وہ بات کر نہیں سکتے اور نہ ہی عمران خان ان کی بات تسلیم کرتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close