صدر آرمی چیف کی سمری مسترد کرتے تو حکومت کیا کرنے والی تھی؟ اسحاق ڈار کا انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کے پلان اے اور بی کا بتا دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ شہباز شریف نے آرمی چیف کے لیے جو نام دیا نوازشریف نے اس کی توثیق کی۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلیے ہمارے پاس پلان بی بھی تھا، عارف علوی آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری روک دیتے توہم پلان بی پرعمل کرتے۔ان کا کہنا تھاکہ جن لوگوں کے نام سمری میں دیے گئے ان کو ریٹین کرنا پلان اے کا حصہ تھا اور پلان بی یہ تھا کہ جن کا نام آرمی چیف کیلیے گیا تھا،

ان کوپروموٹ کرکے وائس چیف آف آرمی اسٹاف بنادیتے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ جیسےہی سمری عارف علوی کے پاس گئی وہ وزیراعظم کے جہازپرلاہورچلے گئے۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے آرمی چیف اپنے ادارے اورسسٹم میں بہتری لائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close