شہباز حکومت خطرے میں پڑ گئی، اہم اتحادی نے ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)شہباز حکومت خطرے میں پڑ گئی، اہم اتحادی نے ساتھ چھوڑنے کی دھمکی دیدی۔۔ ریکوڈک سے متعلق قانون سازی میں ڈرامائی موڑ، حکومت اور اتحادیوں کے درمیان ایک بار پھر ڈیڈلاک پیدا ہوگیا۔وزیراعظم شہباز نے اتحاد سردار اختر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اختر مینگل سے ریکوڈک معاہدے سے متعلق قانون سازی پر حمایت مانگی۔ سردار اختر مینگل نے غیر ملکی سرمایہ کاری تحفظ و فروغ بل پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

 

 

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی قیادت میں وفد چار گھنٹے تک اختر مینگل کو مناتا را، تاہم حکومتی اتحادیوں نے قومی اسمبلی جلاس میں ریکوڈک بل کی مخالفت کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں