میئر کا انتخاب، عمران خان کو تین نام بھیج دئیے گئے

کراچی(پی این آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کو میئر کراچی کے انتخاب کیلئے تین نام بھیج دئیے گئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پی ٹی آئی کے میئر کراچی امیدوار کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سندھ کی قیادت نے میئر کراچی کیلئے 3 نام عمران خان کو بھیج دئیے ہیں۔

فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان میئر کراچی کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں جبکہ اشرف قریشی بھی میئر کراچی کے امیدوار کے طور پر انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو شیڈول ہیں جبکہ بلدیاتی الیکشن کے لئے مہم کا آغاز میئر کے امیدوار کے اعلان کے بعد ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں