سلیمان شہباز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سرنڈر کر دیا، عدالت نے کیا حکم جاری کیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سرنڈر کر دیا ہے اور پہلے سے جاری کیے گئے حکم کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کی 14 روز کی حفاظتی ضمانت مںظور کر لی ہے۔ سلیمان شہباز نے اپنے خلاف قائم مقدمات میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے لئے رجوع کر رکھا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی تھی کہ پاکستان آمد پر سلیمان شہباز کو گرفتار نہ کیا جائے، ہائیکورٹ نے سلمان شہباز کو عدالت کے سامنے 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم دے رکھا تھا اور آج سلیمان شہباز نے اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے خود کو پیش کر دیا ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close