فواد چوہدری نے پی ڈی ایم کو اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہ کرنے کی صورت میں حکمران اتحاد کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ بتا دی۔ٹویٹر پر فواد چودھری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے اکابرین الیکشن نہیں چاہتے لیکن ملک کیسے چلانا ہے ،کوئی پتہ نہیں صرف وزیر بنانا اور بیرونی دورے کرنے سے ملک نہیں چلتے یہ ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کی اہلیت ان حکمرانوں میں نہیں ۔

انکا کہنا تھا پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور یہ مستحکم حکومت کے بغیر ممکن نہیں۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر پی ڈی ایم بیس دسمبر تک ملک بھر میں عام انتخابات کا کوئی حتمی فارمولا سامنے نہیں لاتی تو پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی اور پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بیس مارچ سے پہلے عام انتخابات کا عمل مکمل ہو گا۔ اس ضمن میں اتحادیوں کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں