سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو جینے نہیں دیں گے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کھلی دہمکی دے دی

ٹھٹھہ(آئی این پی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو جینے نہیں دیں گے۔ٹھٹہ میں ہفتے کے روز ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعلی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلیے 15 جنوری کی تاریخ دی ہے جس کے لیے صوبائی حکومت تیار ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں گی، یہ لوگ ووٹ لیتے ہیں اور پھر اسمبلیاں توڑنے کی بات کرتے ہیں اور جب استعفوں کی تصدیق کیلیے اراکین کو اسپیکر بلاتا ہے تو یہ جاتے نہیں البتہ تنخواہیں لیتے ہیں۔

انہوں نے اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو جینے نہیں دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں