چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے کیا شرط رکھ دی؟ عمران خان پریشان

لاہور (پی این آئی)چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے کیا شرط رکھ دی؟ عمران خان پریشان۔۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف سے اگلے انتخابات کے بعد بھی وزارتِ اعلیٰ مانگ لی۔ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی مشروط طور پر اسمبلی تحلیل کرنے پر آمادہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو پہلے خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ق لیگ کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔ذرائع کے مطابق اس ضمن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پرویز الٰہی کی ملاقات جلد ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close