لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ ،بزدار کی جگہ علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے تھے،میں نے کہا کہ علیم خان پر بڑے الزامات ہیں اس کو وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتا، جنرل باجوہ کا بزدار کو ہٹانے کا مطالبہ عجیب تھا،جو لوگ حکومت تبدیل کرنے میں ملوث تھے وہ سب میر جعفر اور میر صادق ہیں۔
نیب باجوہ کے کنٹرول میں تھی اس لئے وہ فیصلہ کرتے تھے کہ کس کو اندر جانا ہے اور کس کو باہر؟۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی باتوں کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، دسمبر میں اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ نے کہا کہ عثمان بزدار کو ہٹائیں، جنرل باجوہ بزدار کی جگہ علیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے تھے،میں نے کہا کہ علیم خان پر بڑے الزامات ہیں اس کو وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی کا خیال ہے کہ حکومت تھوڑی اور چلنی چاہیے، پرویز الٰہی نے کہاکہ حکومت ختم کرنے سے متعلق جیسا کہوں گا وہ ویسا ہی کریں گے، پرویزالٰہی نے دوبارہ وزیراعلیٰ بنانے کا کوئی مطالبہ نہیں رکھا۔ عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی سے کوئی ٹکٹ نہیں لے گا، جنرل باجوہ کہتے تھے کہ اگلی باری ن لیگ کی آرہی ہے، ان کو این آراوون جنرل مشرف اور این آراو ٹو جنرل باجوہ نے دیا۔
جنرل باجوہ سمجھتے تھے کہ شہبازشریف جینئس ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ جو لوگ حکومت تبدیل کرنے میں ملوث تھے وہ سب میر جعفر اور میر صادق ہیں، نیب باجوہ کے کنٹرول میں تھی اس لئے وہ فیصلہ کرتے تھے کہ کس کو اندر جانا ہے اور کس کو باہر؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں