کوئٹہ(پی این آئی)جے یو آئی کے سابق ترجمان حافظ حسین احمد دوبارہ جے یو آئی کا حصہ بن گئے۔نومبر2020میں جمعیت علمائے اسلام کے معطل ہونے والے ترجمان حافط حسین احمد ایک بار پھر جے یو آئی ف کا حصہ بن گئے ہیں۔ حافظ حسین احمد نے کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جہاں دونوں رہنمائوں کے مابین گلے شکوے دور کئے گئے اور ایک بار پھر متحد ہوکر اپنی جماعت کا کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
نومبر 2020میں اس وقت کے ترجمان جمعیت علمائے اسلام (ف)حافظ حسین احمد نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متنازع خطاب سے اختلاف کرتے ہوئے اسے ان کا ذاتی بیان قرار دے کر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔ جس پر انہیں انہیں پارٹی ترجمانی سے معطل کردیا گیا تھا۔حافظ حسین احمد سمیت دیگر 4رہنمائوں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا تاہم دسمبر2020میں ان چاروں رہنمائوں کو پارٹی پالیسی کی مسلسل خلاف ورزی پر پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں