رانا ثناء اللہ نے نواز شریف کی واپسی کا راز افشاء کر دیا

لاہور (پی این آئی) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئیں، اگر کیس ختم ہو رہے ہیں تو ہمارے ساتھ انصاف ہو رہا ہے، ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگی، اپنی غلطی تسلیم کی، توشہ خانہ کیس میں اس کی رسیدیں بھی جعلی ثابت ہوئی ہیں، مرشد حکم دے رہی تھیں کہ گھڑیاں بیچ دو، اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب یہ ہماری لیڈر شپ پر جھوٹے مقدمے بنا رہا تھا تو یہ اس وقت خود اس قسم کی کرپشن میں ملوث تھا، یہ پچھلے 7 ماہ سے حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں، یہ شخص اپنی ذاتی انا کے لئے ملک کا بیڑا غرق کرنے میں لگا ہوا ہے، اگر اقتدار ان کے پاس ہو تو سب ٹھیک اور اگر اقتدار نہ ہو تو سب غلط ، تاریخیں دینے والے ڈرامے کو چھوڑو اسمبلی توڑو ہم تیار ہیں۔ ہم 3 سال جھوٹے مقدمات میں جیلوں میں رہے، یہ کتنی بے شرمی سے یہ بات کر رہے ہیں کہ ہم اپنے مقدمات ختم کروا رہے ہیں، یہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات ہیں، یہ ختم ہونے چاہئیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میاں نواز شریف سے پارٹی نے درخواست کی ہے کہ آئندہ انتخابی مہم میں پاکستان میں موجود ہوں جبکہ اس درخواست کو میاں نواز شریف نے قبول کر لیا ہے، جیسے ہی ضرورت ہو گی میاں نواز شریف پارٹی کو لیڈ کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close