پیٹرول کی قیمتوں میں 38 روپے کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 38 روپے فی لٹر تک بڑا ریلیف دینے کا امکان ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوم میں کمی کا اعلان آج ہی متوقع ہے، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت 71 سے 75 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

 

 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام کو بڑا ریلیف دینے کا امکان ہے۔حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 38 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔ واضح رہے عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سلسلہ جاری ہے، عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت کم ہوکر 75 ڈالر فی بیرل پرآگئی ہے۔ ذرائع وزارت پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی سے پیٹرول کی خریداری 76 سے 77 ڈالرفی بیرل کی جارہی ہے، جس کے حساب سے پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 186 روپے بنتی ہے۔اس وقت پٹرول پر لیوی چارجز 50 روپے ہیں جبکہ سیلز ٹیکس ابھی تک صفر ہے، لیکن اس کے برعکس پاکستان میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 224 روپے 80 پیسے ہے۔

 

 

 

بتایا گیا ہے کہ اوگرا خام تیل کی خریداری کیلئے 15 دسمبر تک اپنی ورکنگ پٹرولیم ڈویژن کو بھیجےگا، ورکنگ کا حتمی فیصلہ وزیرخزانہ بعد از وزیراعظم اپنی مشاورت سے کریں گے۔ دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر گیارہ (11) منسوخ شدہ پٹرولیم ایکسپلوریشن (Exploration) لائسنسز کی بحالی کی منظوری دے دی ہے، اس اقدام سے 11 بلاکس میں ایکسپلوریشن سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی، منسوخ شدہ لائسنسز کی بحالی کی منظوری پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں