سڑیا نہ کر، دعا کریا کر، عطا تارڑ اور فواد چوہدری کے درمیان لفظی جنگ

اسلام آ باد (آئی این پی ) سلیمان شہباز کیس کے حوالے سے لیگی رہنما عطا تارڑ اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ جاری ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا ہے اورسلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک سرنڈر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ عدالتی حکم پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ میں کہا کہ شکر ہے ملک میں عدالتیں آزاد ہیں اور انصاف کا بول بالا ہے ورنہ تو تمام امیدیں ختم تھیں۔

جواب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نے کہا کہ الحمدللہ۔ یہ اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے جس سے آپ لوگ بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ویسے شہزاد اکبر کہاں ہیں آج کل، جنہوں نے یہ سب کیسز بنائے؟ اگر کہہں نظر آئے تو بتائیے گا ضرور۔ باقی حسد نہیں کرنا چاہیے۔ سڑیا نہ کر، دعا کریا کر(جلا مت کرو، دعا کیا کرو)۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close