اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آئی تو دستخط کروں گا یا نہیں؟ گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کا بڑااعلان

پشاور(پی این آئی)گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہاہے کہ اسمبلی تحلیل کی سمری آئی تو آئین کے مطابق دستخط کروں گا،جلد الیکشن کا مطالبہ کرنے والے بار بار بیان تبدیل کر رہے ہیں ۔ گورنر کے پی کے غلام علی نے کہاکہ گورنر راج کی کوئی آواز نہیں آرہی ،نوبت گورنر راج تک نہیں آئے گی،ان کاکہناتھا کہ اسمبلی تحلیل کی سمری آئی تو آئین کے مطابق دستخط کروں گا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ اسمبلیاں توڑنے سے بہتر ہے واپس آئیں اور قانون سازی میں کردار ادا کریں ،ان کاکہناتھا کہ جلد الیکشن کا مطالبہ کرنے والے بار بار بیان تبدیل کر رہے ہیں ، یہ اسمبلیاں توڑنے کے بیان سے بھی پیچھے ہٹ جائیں گے،ان کامزید کہناتھا کہ مئی تک انتخابات کا مطالبہ کرنے والے اگست تک جائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close