ارشد شریف پر مقدمات قواعد و ضوابط کیخلاف درج ہونے کا انکشاف، دبئی چھورنے پر کس نے مجبور کیا؟ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تہلکہ خیز رپورٹ آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں انکشافات سامنے آئے ہیں۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ارشد شریف کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔ارشد شریف پر پاکستان میں درج تمام مقدمات قواعد و ضوابط کے خلاف ہیں۔

ارشد شریف مقدمات، ان سے جڑے خطرات کی وجہ سے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔بظاہر ارشد شریف کو یو اے ای چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔ارشد شریف کے خلاف مقدمات درج کرنے والے مدعی نے بھی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو بیان دیا۔ارشد شریف کے خلاف مقدمات درج کرنے والوں کو طلب کیا۔مقدمات درج کرانے والے 9 افراد میں سے صرف 2 پیش ہوئے۔کمیٹی میں پیش دونوں افراد نے اہم انکشافات کیے۔ارشد شریف پر مقدمات ضابطے کے تحت درج نہیں کرائے گئے۔ارشد شریف کے خلاف درج کیے گئے مقدمات میں حکومت کی منظوری نہیں لی گئی۔فیصل واوڈا کو بھی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلب کیا۔فیصل واوڈا نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو نہ شواہد دئیے اور نہ ہی بیان جمع کرایا۔فیصل واوڈا نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے تحریری سوالنامہ مانگا۔فیصل واوڈا نے سوالنامے کا تاحال جواب جمع نہیں کرایا۔فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا زیادہ تر حصہ لوگوں سے کیے گئے انٹرویوز پر مشتمل ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آج شام تک ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم کے بعد صحافی کی والدہ نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بیٹا قتل ہوا ہے،ایف آئی آر میں درج کراؤں گی۔ ارشد شریف کی والدہ نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میری مدعیت میں بیٹے کے قتل کی ایف آئی آر درج کرے۔

close