عدم اعتماد کا حصہ بننے کی آفر کس نے دی؟ سینئر سیاست دان کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے انکشاف کیا ہے کہ آصف زرداری نے پی ٹی آئی کے خلاف ہم سے مدد مانگی تھی ، مگر ہم نے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہمیں موقع ملا تو کرپشن کرنےوالوں کو تباہ کر دیں گے ، تمام سیاسی جماعتیں دھوکہ باز ہیں، کبھی روٹی کپڑے کے نام پر دغا دیا گیا تو کسی نے تبدیلی کے نام پر گمراہ کیا ۔ میرے پاس زرداری اور شہباز شریف آئے کہ ہمارا ساتھ دیں تا کہ پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو ۔

سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ایک بار بھی کمشیر سے متعلق مودی سے بات نہیں کر سکی ، جماعت اسلامی کشمیر کو آزاد کرائے گی ، صرف جماعت اسلامی ہی ملک کو کرپشن فری بنا سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close