سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو نااہلی کے حوالے سے بڑی رعایت دے دی، تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا نا اہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا،چارصفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس عمر عطابندیال نے تحریرکیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس امیدوارکو الیکشن سے قبل نااہل کرنے کا اختیارنہیں ہے، نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کافیصلہ بھی قانون کی نظرمیں برقرارنہیں رکھا جاسکتا لہذا الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کا تاحیات نااہلی فیصلہ کالعدم قراردیاجاتا ہے،

سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ فیصل واوڈانے عدالت کو بتایا کہ 25جون 2018کوشہریت ترک کرنیکا سرٹیفکیٹ ملا، فیصل واوڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی ہے،فیصلے کے مطابق فیصل واوڈا 2018میں ممبر اسمبلی بننے کے لیے اہل نہیں تھے، ان کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر آرٹیکل 63ون سی کا اطلاق ہوتاہے، وہ موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل تصور ہوں گے،سپریم کورٹ کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا آئندہ انتخابات لڑنے کے لیے اہل ہوں گے، فیصل واوڈاسینیٹ کی نشست سے استعفی چیئرمین سینیٹ کوفوری بھجوائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں