ن لیگ کو ناقابل یقین دھچکا لگ گیا، پنجاب کی بڑی سیاسی شخصیت اور ن لیگ کے سینئر رہنما پی ٹی آئی میں شامل

لاہور (پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما اور سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وسیم احمد خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔

وسیم احمد خان پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چودھری سے ملاقات کے بعد کپتان کے کھلاڑی بن گئے ۔ سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے وسیم احمد خان کو مفلر پہنا کر پی ٹی آئی کا رکن بنا لیا۔اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین اور عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جنہیں تحریک عدم اعتماد لانے کا شوق ہے وہ یہ شوق بھی پورا کر لیں ، پی ڈی ایم ٹولے کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست دینگے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close