میانوالی (پی این آئی )یونیورسٹی آف میانوالی کے وائس چانسلر نے انسانیت کی تذلیل کردی۔ عملے اور طلبہ کے سامنے ادنیٰ ملازم کی گردن گندگی پر رگڑوا کر اس کی جان بخشی کی۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یونیورسٹی آف میانوالی کے وائس چانسلر نے معمولی غلطی پر ادنیٰ ملازم کے ساتھ نازیبا سلوک کرتے ہوئے سب کے سامنے تذلیل کرڈالی۔وائس چانسلر نے غلطی پر صفائی کرنے والے ملازم کی گردن گندگی پر
رگڑنے کو کہا، ساتھ ہی وائس چانسلر اس دوران برا بھلا بھی کہتا رہا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کا عملہ اور طلبہ بھی موجود تھے۔ملازم کے ساتھ بدسلوکی اور وائس چانسلر کا انسانیت سوز رویہ دیکھنے پر طلبہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔دریں اثنا سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وائس چانسلر کے خلاف صارفین شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کو یونیورسٹی کے ملازم کی تذلیل کرنے پر معافی مانگنی چاہیے۔
بریکنگ نیوز
میانوالی/وائس چانسلر جلاد بن گیا
میانوالی: وائس چانسلر یونیورسٹی آف میانوالی جلاد بن گیا، سویپر کے ساتھ نازیبا سلوک pic.twitter.com/edEqLqUX4T— OSINT151 (@OSINT30562754) December 3, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں