اسلام آباد (پی این آئی) جس وقت پی ڈی ایم والوں نے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف عدم اعتماد تحریک لانے کا ارادہ ظاہر کیا تو اس وقت کے آرمی چیف جنرل باجوہ وزیراعظم عمران خان کے پاس گئے اور انہیں مشورہ دیا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو تبدیل کر دیا جائے اور ساتھ ہی یہ دلیل دی کہ اس اقدام کے نتیجے میں پی ڈی ایم کی عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی کوشش رُک جائے گی۔روزنامہ جنگ میں عمر چیمہ کی خبر کے مطابق پہلے تو
عمران خان اس خیال پر آمادہ نہیں تھے لیکن بعد میں وفاقی حکومت کو بچانے کیلئے اس رائے کو قبول کرنے پر راضی ہوئے۔ انہوں نے بزدار کی جگہ وزیراعلیٰ کسی اور کو وزیراعلیٰ بنانے کیلئے دو نام مانگ لیے جس پر باجوہ نے علیم خان اور پرویز الہٰی کا نام پیش کیا۔عمران خان نے علیم خان کے نام پر اتفاق کیا لیکن جس وقت وہ لاہور سے اسلام آباد پہنچے تو عمران خان نے اپنا ارادہ بدل دیا۔ جنرل باجوہ نے یہ کہانی ایک ملاقاتی کو سنائی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں