کراچی(آئی این پی) سندھ اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار خاتون پارلیمانی لیڈر بن گئیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نامزد کردہ رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا۔آغا سراج درانی نے رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ اپنی پارٹی کی آواز بنیں گی۔
وزیر پارلیمانی امور مکیش چاولہ نے کہا کہ خوشی ہوئی کہ ایک پڑھی لکھی خاتون پارلیمانی لیڈر بنیں۔رعنا انصار نے پارلیمانی لیڈر کی نشست سنبھال لی۔ وہ اسمبلی میں کسی بھی سیاسی جماعت کی پہلی پارلیمانی لیڈر ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں