نئے صوبے کے قیام کے لیے قومی اسمبلی میں اہم پیش رفت

اسلام آباد(آئی این پی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نئے صوبے کے قیام اور آئینی ترامیم کے لئے سپیشل کمیٹی تشکیل دے دی۔ملک میں ایک بار پھر نئے صوبوں کے قیام کی باز گشت سنائی دینے لگی، وفاقی وزیر خورشید شاہ، مرتضی جاوید عباسی، خالد مگسی اور نوید جیوا کو سپیشل کمیٹی میں شامل کرلیا گیا۔

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں پی ٹی آئی منحرف رکن رمیش کمار، نزہت پٹھان اور رکن اسمبلی صابر حسین شامل ہیں۔ٹی او آرز کے مطابق کمیٹی آئین کے آرٹیکل 25 بی، 51 ، 63 بی، 92 اور 106 میں ترمیم بل کا جائزہ لے گی، کمیٹی آئین میں ترامیم اور صوبوں کے قیام سے متعلق 30 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close